اوٹاوا( نیٹ نیوز) کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جان ٹرنر ٹورنٹو میں انتقال کرگئے ، ان کی عمر 91 سال تھی۔اتوار کو مقامی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ جان ٹرنر کا گزشتہ شب ٹورنٹو میں واقع اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل جان ٹرنر 79 روز کے لیے کینیڈا کے وزیر اعظم رہے تاہم انہوں نے متعدد بار کینیڈا کی وفاقی کابینہ کے رکن کے طور پر کام کیا ۔