کوئٹہ(92نیوزرپورٹ)کینیڈاسے امن و محبت کا پیغام لے کر سکھ موٹرسائیکل کلب کے 6سکھ کوئٹہ پہنچ گئے ،سکھ برادری کے مطابق باباگورونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر امن اورمحبت کا پیغام لے کر نکلے ،20ممالک سے ہوکرپاکستان پہنچے ،پاکستان آکربہت پیاراورمحبت ملی، کوئٹہ پہنچنے پر بھی شانداراستقبال کیاگیا۔20ممالک کا براستہ سڑک سفرکیا،پاکستان بابا گورو نانک کی دھرتی ہے ۔