ملتان ( سٹاف رپورٹر) کینیڈین موٹر سائیکلسٹ خاتون نے مزارات پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ کینیڈین خاتون موٹر سائیکلسٹ سیاح روزی گبریلے گزشتہ روز ملتان پہنچیں اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکلسٹ عدیل عامر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کینیڈین خاتون نے درگاہ حضرت بہاء الدین زکریاؒ اور درگاہ حضرت شاہ رکن عالم ؒ پر حاضری دی اور پھول نچھاور کئے ۔ موٹر سائیکلسٹ خاتون کافی دیر مزار کی دیوار کے ساتھ سر لگائے بیٹھی رہیں اور دعا کی۔ اس موقع پر درگاہ کے نگران ملک محمد ہارون نے انہیں اولیاء کرام کے مزارات کے بارے میں بریف کیا۔