لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیچپ فیکٹری،آئسکریم پروڈکشن یونٹ اور ملک شاپس پر چھاپے ،چونگی امرسدھو پرٹماٹر کے بغیر کیمیکل سے جعلی کیچپ تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ سٹارچ،مصنوئی فلیورز اور کھلے رنگو ں سے جعلی کیچپ تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اورتیار جعلی کیچپ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھی پائی گئی۔موقع پر کیے ٹیسٹ فیل ہونے پر گلبرگ اورفرید کالونی میں دو ملک شاپ کو سیل کیاگیا۔چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بنا پرگلبرگ میں آئس کریم یونٹ کو سربمہرکیاگیا۔ نامکمل لیبلنگ،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور غیر معیاری سٹوریج کی بنا پر کارروائی کی گئی۔عوام تک ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔