روم( ویب ڈیسک) اٹلی کے 26 سالہ شیف میٹیو اسٹوکچی کو کیک، پیسٹری اور دیگر بیکری مصنوعات بنانے پر خصوصی مہارت ہے لیکن یہ کہتے ہیں کہ جب تک میٹھے میں ذائقے کے ساتھ منظر نگاری نہ ہو، تب تک مٹھائی کا ذائقہ مکمل نہیں ہوتا۔اپنے ہنر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹوکچی نے بتایا کہ وہ کیک پیسٹری سے کوئی بھی فن پارہ صرف دو گھنٹوں میں بنا لیتے ہیں اور ہر ہفتے کچھ نیا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔