لندن(ویب ڈیسک) ماریہ کیری اس عہد کی مشہور گلوکارہ ہیں اور ان کے مداح نے جب ان کی تصویر والے کیک کا آرڈر دیا تو غلط فہمی کی بنا پر بیکری نے سالگرہ کے کیک پر مشہور کیمیادان اور نوبیل انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون میری کیوری کی تصویر بنادی۔ٹویٹر پر ہیریٹ لائے نامی ایک شخص نے کیک کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ، ’ برطانیہ میں میرے کزن نے اپنی سالگرہ پر ماریہ کیری کی تصویر والے کیک کا آرڈر دیا جو ماریہ کا مداح ہے ۔ تاہم کیک پر گلوکارہ کی بجائے مشہور خاتون سائنسداں میری کیوری کی تصویر بنائی گئی تھی جو بہت بھلی معلوم ہورہی تھی۔‘میری کیوری کو ایک مرتبہ کیمیا اور دوسری مرتبہ طبیعیات پر نوبیل انعام سے نوازا گیا اورانہوں نے تابکاری بھی دریافت کی تھی۔