لاس اینجلس (شوبزڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی پیری کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت5 ملین ڈالر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کیٹی پیری نے اورلنڈو بلوم کے ساتھ 14فروری کو منگنی کی تھی، اطلاعات ہیں کہ منگنی کی انگوٹھی 4 قیراط کے بیزوی شکل کے بڑے ڈائمنڈ اور 8 چھوٹے سفید ڈائمنڈز پر مشتمل ہے ۔ جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ۔