مکرمی! میں اپنے اس خط کے توسط سے کے الیکٹرک کی توجہ انکی ایک سنگین غفلت پر مبذول کرنا چاہتا ہوں۔ گزشتہ مہینے جو کورونا وائرس کی وجہ سے پورے شہر لاک ڈاؤن ہوا جس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے اعلان پر کے الیکٹرک والوں نے پورے 24 گھنٹے بجلی میسر کی لیکن کراچی میں لاک ڈاؤن کھلتے ہی کے الیکٹرک والوں نے پورے کراچی میں لوڈ شیڈنگ شروع کر دیی گئی۔ پورے ملیر میں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ باقی ڈسٹرکٹ سے زیادہ ہے۔ کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر میں ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ دن میں تین بار کی جاتی ہے۔ جناب چیف آف کے الیکٹرک ہمارے ملیر کے لیڈر ملیر میں نہیں رہتے تو وزیر اعلیٰ کیسے رہیں گے جس کی سزا ملیر کے عوام کو دے رہے ہو۔ ملیر میں پہلے ہی پانی کی قلت کافی نہیں تھی جو اب بجلی والوں نے بھی ملیر کا رْخ کیا ہے۔ کے الیکٹرک والوں سے درخواست ہے کہ عوام کے حال پر رحم کریں ساڑھے سات گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ ہم سْکون کی زندگی گزار سکیں۔ (عبدالباسط قریش‘ کراچی)