ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک حادثے میں ہاتھوں سے معذور ہونے والے ننھے حارث کو مصنوعی ہاتھ مل گئے ۔ 11 سالہ حارث کراچی میں بجلی کے تاروں پر گرنے کی وجہ سے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا۔ ملتان کے ماہر مصنوعی اعضا ڈاکٹر اکرم نے ننھے حارث کو مفت مصنوعی ہاتھ لگانے کا وعدہ وفا کر دیا، مصنوعی ہاتھ لگنے پر حارث اور اس کے اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں۔مصنوعی ہاتھ لگنے کے بعد اب حارث لکھنے کے ساتھ ساتھ سامان بھی اٹھا سکتا ہے ۔ڈاکٹر مرزا محمد اکرم نے حارث کو مصنوعی ہاتھ لگا کر نہ صرف عمر بھر کی معذوری سے نجات دلا دی بلکہ تاحیات مفت علاج کی سہولت بھی دی ہے ۔