ملتان(وقائع نگار)وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کراچی الیکٹرک کو معاہدہ کے بغیر 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کو بجلی کی فراہمی 25جنوری 2015 سے معاہدہ کے بجائے ایک سمری کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)اورکے الیکٹرک کے مابین 650 میگاواٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔معاہدہ کی مدت ختم ہونے کے بعد نیامعاہدہ نہیں کیا گیا اور کابینہ کمیٹی برائے انرجی کی سمری کی بنیاد پر کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔