کراچی(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے ہیڈآفس کے باہر اووربلنگ اورلوڈشیڈنگ کیخلاف تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی،تحریک انصاف کراچی کے صدرخرم شیرزمان نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک لاک ڈاؤن کے دوران بھی عوام کے معاشی قتل عام سے بازنہیں آئی،بارشوں کے دوران جانوں کے نقصان کے مقدمات کے الیکٹرک کیخلاف درج کئے جائیں گے ۔وزیراعظم نے نوٹس لے لیا،گورنرسندھ اوراپوزیشن لیڈرکو آج اسلام آباد طلب کرلیا گیا،وزیراعظم آج فیصلہ کریں گے کہ کے الیکٹرک کا کیا کرنا ہے ۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی عدم توجہی سے ہلاکتوں پر چیف جسٹس پاکستان نوٹس لیں۔ کے الیکٹرک ایک مافیا ہے اووربلنگ سے غریب عوام کی کمرتوڑنے والوں کا وقت اب ختم ہوگیا،مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائیگا۔