واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ برطانیہ کے ساتھ جلد از جلد تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے یہ بات لندن میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی ہے ۔ بولٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس لندن کے ساتھ کئی سکیورٹی امور پر مذاکرات کرنے کے بریگزٹ کی تکمیل تک انتظار کرنا چاہتا ہے ۔ جان بولٹن بورس جانسن کے وزیر اعظم بننے کے بعد لندن کا دورہ کرنے والے پہلے سینئر امریکی عہدیدار ہیں۔