کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعدجمعہ کوریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس 62.16پوائنٹس اضافے سے 39306.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ سرمایہ کاری مالیت میں15ارب19 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 62.16پوائنٹس اضافے سے 39306.50 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 10.35 پوائنٹس اضافہ سے 18757.07پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 94.88 پوائنٹس اضافے سے 66233.38 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 52.01 پوائنٹس اضافے سے 28917.83 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔