ہانگ کانگ سٹی(این این آئی)چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین نے شہر میں مارچ کیا مظاہرے بھی جاری ہیں چین نے پہلی مرتبہ اپنی فوج تعینات کردی ہے ۔ حکومت کے حامی پولیس کے حق میں نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے یہ مظاہرین حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف بھی نعرے بازی کر رہے تھے ۔ یہ مارچ ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب گزشتہ پانچ روز سے ہانگ کانگ کو چین مخالف مظاہرین نے پوری طرح مفلوج کر رکھا تھا۔ گزشتہ پیر سے ہانگ کانگ میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور مسلسل پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے عوامی نقل و حرکت تقریباً ختم ہو کر رہ گئی تھی۔ دوسری جانب حکومت نے جمہوریت کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے والے سرکاری ملازمین کو معطل کر دینے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔ہانگ کانگ گیریژن آف پپلیز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) کے سپاہی جو دنیا کی سب سے بڑی فوج ہیں۔، ہانگ کانگ میں پانچ ماہ سے زیادہ کی شہری بدامنی کے بعد پہلی بار تعینات کیا گیا ہے ۔