ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ڈھاکہ ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تاہم 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی دوبارہ بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا جو شروع نہ ہوسکا، کھلاڑی پویلین میں بیٹھ کر بارش کا نظارہ کرتے رہے ۔ بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن گرائونڈ میں نہاتے جبکہ پاکستانی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کرکٹ کھیلتے رہے ۔ لنچ سے قبل بارش کے رک جانے پر امپائرز نے پچ اور گرائونڈ کا جائزہ لیا اور اسے کھیلنے کے قابل قرار دیا تھا۔دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد اظہر علی نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ، دوسرے روز پاکستان نے 188رنز بنا لئے ،بابر اعظم 71 رنز اور اظہر علی 52رنز پر وکٹ پر موجود ہیں تیسرے روز میچ کا آغاز ساڑھے نو بجے ہوگا ۔گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ دوسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے قبل شروع ہوگا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے ۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔