لاہور( سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیک وسلم وتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکزصراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں شانِ صحابہ رضی اﷲ تعالی عنہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہابجٹ تقریر میں عمران خان کے اصحابِ رسول ﷺکے بارے میں نازیبا کلمات بولنے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔عمران خان کا دینی علوم میں مہارت حاصل کیے بغیر حساس دینی موضوعات پر بار بار رائے زنی کرنانہایت خطرناک ہے ۔