لاہور(سپورٹس ڈیسک)قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے ساتویں مرحلے کا آغازکل سے ہوگا اور مختلف وینیوز پر تین میچ شروع ہوں گے ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام جاری میگا ٹورنامنٹ کے 19ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔