لاہور(کلچرل رپورٹر)انسان ایک دوسرے کو الگ کرتا ہے ، زبانیں ایک دوسرے کو ملاتی ہیں ، ترجمہ ادب کو وسعت دیتا ہے ،فاطمہ حسن فطرت کی شاعرہ ہے جس نے شاعری کو نئے رجحانات دیئے ۔ ان خیالات کا اظہار شعر و ادب کی معروف شخصیات نے گذشتہ شام آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے ڈاکٹر فاطمہ حسن کے شعری مجموعے کے سندھی ترجمہ کی کتاب ’’ترندر گلَ‘‘ کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔