لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا مالی بحران شدید ہونے کے بعد نئے تعلیمی سال سے طلبہ کی فیسوں میں بارہ فیصداضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کاکہنا ہے کہ گذشتہ دس سالوں میں ٹیویشن فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتیوں ، سکالر شپس میں بندش کے بعد یو ای ٹی مالی بحران پر قابو پانے کے لیے طلبہ کی فیسوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ فیسوں میں بارہ فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔ گذشتہ سال بھی فیسوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔