کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی نے کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کیخلاف سپریم کورٹ جانے اورروزانہ دو گھنٹے علامتی دھرنے کااعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کومائنس کرکے دوسری کمپنی لائی جائے ، یہ مطالبہ تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے کے الیکٹرک ہیڈآفس کے باہرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرفردوس شمیم نقوی،آفتاب صدیقی،اسلم خان،فہیم خان،آفتاب جہانگیر،صائمہ ندیم،نصرت واحد،غزالہ سیفی،ڈاکٹرسنجے گنگوانی اوردیگررہنما بھی موجود تھے ،فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں نے عمر ایوب سے کہا ہے کہ کراچی کو بجلی کیوں نہیں دے رہے ،عمرایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاس وفاق سے زیادہ بجلی لینے کی صلاحیت نہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ کے الیکٹرک سے تنگ آچکے ہیں ،وقت آگیا ہے کہ کراچی میں بجلی کیلئے کوئی اورنظام لایا جائے ،کسی اورکمپنی کو بھی کراچی میں بجلی فراہمی کا حق دیا جائے ۔رہنماؤں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کے الیکٹرک کیخلاف اسی ہفتے سپریم کورٹ جائیگی ۔