لاہور( سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی آئی جی اور وزیر اطلاعات بدلنے تک محدود ہے ۔ایک سال عمران خان نے بھینسیں نیلام کیں۔عثمان بزدار نے لیگی منصوبوں کے دوبارہ افتتاح کیے ۔ایک سال نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا کام زوروں پر رہا۔کٹے اور مرغیاں پالنے کے بعد قوم کو پودے لگانے پر لگادیا گیا۔عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے خودکشیاں کررہے ہیں ۔