اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیماء ثمینہ بیگ نے کے ٹو کو سر کر نے کا عزم کرلیا ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایاکہ کوہ پیمائی میں کے ٹو سر کرنا سب سے مشکل ہے اور وہ جلد اس کو سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔گلگت بلتستان کی گاؤں شمشال سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پاکستان کی واحد خاتون کوہ پیماء ہیں۔ثمینہ بیگ نے کہا کہ کے ٹو کی چوٹی سرکرنا سب سے مشکل ہے اور وہ ان کا اگلا ہدف ہے جس کیلئے وہ تیاریاں کررہی ہیں۔