لاہور( وقائع نگار)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی ۔ چودھری عارف بھنڈر صدر پریس کلب (پاکستانی صحافی تنظیم) برطانیہ نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریتدریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے عارف بھنڈر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ ماشاء اﷲ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت اب بہت بہتر ہے ۔