بیجنگ (ویب ڈیسک) یوں تو دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کئی دنوں کی محنت سے تیار کئے گئے اپنے ہی فن پاروں کو منٹوں میں ڈھیر کرنے کا حوصلہ کسی کسی میں ہوتا ہے ۔چین سے تعلق رکھنے والے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جس نے کئی دنوں کی لگاتار محنت کے بعد سیکڑوں تاش کے پتوں کو ڈومینوز کی طرح استعمال کیا اور خوبصورت فن پارے بنا ڈالے ، پھر اُنہی فن پاروں کو اپنے ہاتھوں سے چند لمحوں میں ڈھیر کرکے ایسا خوبصورت نظارہ ترتیب دیا کے دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔چینی فنکار کے تاش کے پتوں سے بنائے گئے ڈومینو ایفیکٹ سے بھرپور فن پاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور نوجوان کی مہارت کی تعریف کر رہے ہیں۔