لاہور(خبرنگارخصوصی) وزیر لا ئیو سٹاک خیبر پختون خوا محب اﷲ خان ،صو با ئی وزیر لا ئیو سٹاک بلو چستان مٹھا خان کا کڑ اورصو با ئی وزیر لا ئیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اورسیکر ٹری لا ئیو سٹاک محمد احسن وحید کے ہمراہ راوی کیمپس پتو کی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میں اکرم کمپلیکس اور سینٹرل لیبا رٹر ی کمپلیکس میں مو جود جانورو ں میں پا ئے جانے والی بیماریو ں کی تشخیص، سیمن، فیڈ ، خوراک اورملاوٹ کا تجزیہ کر نے والی مختلف طرز کی لیبا رٹر یو ں کا دورہ بھی کیا۔ دورہ کے دوران صو با ئی وزیر وں کو ویٹرنری یونیورسٹی پر بنا ئی گئی دستا ویزی فلم بھی دکھا ئی گئی ۔