شنگھائی (ویب ڈیسک) ماں کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں جو اپنی اولاد کو خوشی دینے کے لیے خود تکلیف میں رہتی ہیں، اب چاہے ماں انسان کی ہو یا کسی جانور کی۔تصویر میں نظر آنے والی اس چڑیا کو ہی دیکھ لیں جو اپنے انڈوں کو بچانے کے لیے ٹریکٹر کے آگے آگئی۔ ماں کی محبت کا یہ خوبصورت منظر چین میں دیکھا گیا جب کھیتوں میں ٹریکٹر ڈرائیور حل چلا رہا تھا کہ اس دوران ایک چڑیا ٹریکٹر کے آگے آگئی اور پروں میں اپنے انڈوں کو چھپانے لگی جس پر ٹریکٹر ڈرائیور فوراً رُک گیا اور چڑیا کو پانی دیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔