کراچی(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔ حاصل بزنجو کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پھیپھڑوں کے کینسرکی تشخیص ہوئی ۔نیشنل پارٹی کے ترجمان جان محمدبلیدی نے تصدیق کی ہے کہ مرکزی رہنما کینسر کے موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا مزید ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے سٹیج کا تعین ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور انہیں ہسپتال ایڈمٹ کیا گیا ہے جہاں ان کی کیمو تھراپی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے قوم سے حاصل بزنجو کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے ۔