پیرس( ویب ڈیسک) کورونا کی عالمی وبا میں مریض بھی گھر بیٹھے ڈاکٹروں سے رابطہ کررہے ہیں۔ اس ضمن میں فرانسیسی کمپنی نے ایک ایسا نظام بنایا ہے جس کی بدولت گھر بیٹھے ماہر آرتھو ڈینٹسٹ سے اپنے دانتوں کا معائنہ کرایا جاسکتا ہے ۔اگرچہ اس کا استعمال محدود ہے لیکن اسے فرانس کی ایک کمپنی ’ڈیں ٹل مانیٹرنگ‘ نے تیار کیا ہے جبکہ اس سسٹم کو بھی یہی نام دیا گیا ہے ۔ اس کی بدولت دانتوں کو سیدھا کرنے کے لیے تار (بریسس) لگوانے والے افراد گھر بیٹھے دانتوں کی حالت سے اپنے ماہرِ دنداں یعنی آرتھوڈینٹسٹ کو آگاہ کرسکتے ہیں۔