مظفرگڑھ،شہر سلطان (نمائندہ 92نیوز،نامہ نگار) مظفرگڑھ میں جعلی پیرنیوں نے جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کرکے تین سالہ معصوم بچی کی جان لے لی۔تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں جعلی پیرنیوں نے تین سالہ معصوم بچی کو جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور معصوم بچی سمیرا بی بی جعلی پیرنیوں زلیخاں اور رخسانہ کے تشدد کے باعث دم توڑ گئی۔ پولیس کیمطابق بچی کی والدہ دم کرانے کے لیے پیرنیوں کے پاس لیکر گئی تو انہوں نے جن نکالنے کے لیے بچی کو زمین اور دیوار میں پٹخ پٹخ کر مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعد ازاں دم توڑ گئی۔ جس پر تھانہ شاہ جمال پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں جعلی پیرنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔