لاہور ( کرائم رپورٹر ) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے وفد کی ڈی آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او کے دفاتر میں ملاقاتیں کیں ، بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوایشن محمد علیم بٹ و دیگر تنظیمی وفود نے پولیس افسران کو اپنے گڈز ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی،ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید مسائل کے حل کے لئے گڈز ٹرنسپورٹرز سے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں گڈزٹرانسپورٹ ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ملکی معیشت کی ترقی کا دارومدار ٹرانسپورٹ کے چلتے پہیہ پر ہے ،گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے پولیس اور ٹرانسپورٹرز کی باہمی مشاورت سے مسائل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ۔