لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار عاطف اسلم اگر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے ؟ اب اس سوال کا جواب راز نہیں رہا۔اپنے گانے ’عادت ‘ سے شہرت کی بلندیوں کا سفر شروع کرنے والے 38 سالہ گلوکار نے اپنے حوالے سے اہم سوال کا جواب مداحوں کے سامنے رکھ دیا۔عاطف اسلم نے ایک یوٹیوبر کے ساتھ حال ہی میں ایک ویڈیو بنائی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر میں آج والا عاطف اسلم نہ ہوتا تو ’جی ڈی پائلٹ ہوتا‘، ایف 16 اڑا رہا ہوتا، ایک فائٹر پائلٹ ہوتا۔معروف گلوکار نے بتایا کہ وہ پاک فضائیہ کے کالج سے پڑھے ہوئے ہیں، ساتھ ہی انکشاف کیا کہ اگر وہ فائٹر پائلٹ نہ بن پاتے تو کرکٹر بن جاتے ۔عاطف اسلم نے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ کرکٹ بطور فاسٹ بولر کھیل رہا ہوتا۔