لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور اوگرا کو گیس کمپنیوں کی طرف سے 31فیصد اضافہ کی درخواستوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اضافے سے گیس کے صارفین پر93ارب کا بوجھ پڑے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اب تک گیس کی قیمتوں میں333فیصد تک اضافہ کرکے عوام پر پہلے ہی 194ارب کا بوجھ ڈال چکی ہے جس میں زیادہ بوجھ صنعتی شعبہ پر پڑا جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور اشیاء مہنگی ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے کہا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔