لاہور ( نامہ نگار خصوصی)سیالکوٹ میں پاکستان گارمنٹس انڈسٹری نے دو ہفتے کے لئے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ، ، چیئرمین ایسوسی ایشن، کھوکھر کے مطابق سیالکوٹ کی گارمنٹس انڈسٹری کے تمام ملازمین کو آج سے پندرہ دن کی ایڈوانس تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔ کورونہ وائرس سے بچنے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، گارمنٹس انڈسٹری سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں۔ حکومت ہمیں 48 گھنٹے کا وقت دے تاکہ ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ ادا کی جا سکے ۔ادھر لاہور میں تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ہی فیکٹریاں 15 روز کے لئے بند کر دی جائیں گی۔