لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ بندیا نے نیو ائیر تقریبات کیلئے اپنا خصوصی گانا ’’گلاں گوریاں‘‘ ریکارڈ کرادیا ،اس خصوصی گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مون پروڈکشن سٹوڈیو میں کی گئی جس کے میوزک ڈائریکٹر نوید رضا تھے ،اس گانے کا ویڈیو اسی ہفتے شروع کردیا جائیگا جس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید رضا دینگے ۔ اس گانے کو نئے سال کی آمدپر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا جائیگا ۔ بندیا نے بتایاکہ ان کا یہ گانا نئے سال کی آمد کا خصوصی گیت ہے جسے میں نوجوان نسل کے نام کرتی ہوں ۔بندیا نے کہاکہ اس گانے کی ویڈیو کیلئے لوکیشنز فائنل کرلی گئی ہیں اسی ہفتے ویڈیو کا آغازکیا جائیگا اور نئے سال کی تقریبات پر ریلیز کردیا جائیگا۔