لاہور(قاضی ندیم اقبال)آٹا اورچینی بحران پر وفاقی حکومت میں ا کھاڑ پچھاڑ کے بعد پنجاب حکومت بھی ان ایکشن،صوبائی گندم خریداری پالیسی2020-21 پر عملدرآمد یقینی بنانے اور شفافیت کا عنصرغالب رکھنے کیلئے صوبہ کے 9ڈویژنوں میں 35 اعلیٰ انتظامی افسروں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دیں۔چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری 26صوبائی انتظامی سیکرٹری،3ڈائریکٹر جنرلز، 3ممبر، 1کمشنر اور 2منیجنگ ڈائریکٹرزفرائض سر انجام دینگے ۔انتظامی آفیسرز اپنے اضلاع کی سطح پر کئے گئے دوروں کی رپورٹ چیف سیکرٹری کو براہ راست پیش کرینگے ، ڈویژنل کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کا کردار معاون کا ہو گا۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی پیشگی منظوری سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور ڈویژن میں سے عنبرین رضا سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کو لاہور، نبیل جاوید سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کوقصور،زاہد سلیم گوندل سیکرٹری سوشل ویلفیئر کوشیخوپورہ اور سارہ اسلم سیکرٹری لیبر کو ننکانہ صاحب کا ضلع سونپا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں سے ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو گوجرانوالہ، شعیب اکبر سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز کو سیالکوٹ، تنویر تبسم کمشنر پیسی (PESSI) کو گجرات ، ارم بخاری ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی کو نارووال ، اور سہیل شہزاد ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو منڈی بہائوالدین ،راولپنڈی ڈویژن میں سمیرہ صمد سیکرٹری لٹریسی کو راولپنڈی ، ارشاد احمد سیکرٹری اوقاف کو جہلم، ثاقب منان ممبر (آئی ٹی ) پی اینڈ ڈی کو چکوال، اور عالمگیر احمد خان سیکرٹری زکواۃ و عشر کو اٹک، سرگودھا ڈویژن میں اسد رحمان گیلانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو سرگودھا،عامر اعجاز اکبر سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز کو خوشاب، ساجد ظفر ڈال سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو میانوالی ، عرفان احمد سندھو ممبر (کالونیز) بورڈ آف ریونیو کوبھکر ،فیصل آباد ڈویژن میں ندیم محبوب سیکرٹری ہائوسنگ کو فیصل آباد، محمد مالک بودلہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ ،وجیع اﷲ کنڈی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو چنیوٹ اوراحمد رضا سورو سیکرٹری کوآپریٹو کو جھنگ ،ساہیوال ڈویژن میں واصف خورشید سیکرٹری زراعت کواوکاڑہ، اسد اﷲ خان سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو ساہیوال اوراسد اسلام ماہنی ممبر (کنسالیڈیشن ) بورڈ آف ریونیو کو پاکپتن ، ملتان ڈویژن میں زاہد اختر زمان سیکرٹری اری گیشن کو ملتان، احمد جاوید قاضی سیکرٹری بلدیات کو خانیوال، احسان بھٹہ سیکرٹری یوتھ افیئرز کو وہاڑی اورطاہر یوسف سیکرٹری آرکائیوز کو لودھراں،بہاولپور ڈویژن میں کیپٹن (ر) محمد آصف سیکرٹری جنگلات کوبہاولپور،کیپٹن (ر)ذاقب ظفر سیکرٹری انرجی کو بہاولنگر،اورمحمد عامر جان سیکرٹری پاپولیشن کو رحیم یار خان ، ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں احمد علی کمبوہ سیکرٹری ریگولیشن ایس اینڈ جی اے ڈی کو ڈیرہ غازیخان،شاہد نیازڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کو مظفر گڑھ ، محمود جاوید بھٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن کو لیہ اور سید جاوید اقبال بخاری سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو راجن پور ضلع تفویض کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ انتظامی افسروں کو باردانہ کی تقسیم سے لیکر کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے دوران امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے ،سٹاک چیک کرنے ، جی پی 5 سٹاک رجسٹر چیک کرنے ،گندم خریداری کے حوالے سے شکایات پر موقع پرہی فیصلہ صادر کرنے جیسے اختیار بھی تفویض کر دئیے گئے ہیں۔