کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)صحرائے موجاو میں 42 گدھوں کی ہلاکت ایک معمہ بن گئی ہے ۔ ان گدھوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔ رواں سال ماہ مئی میں کیلیفورنیا -نیواڈا سرحد کے نزدیک کلارک ماؤنٹین ہرڈ ایریا میں 42 گدھوں کی لاشیں ملی تھیں۔ یو ایس بیورو آف لینڈ مینجمنٹ کو ابھی تک معلوم نہیں ہوا کہ یہ جرم کس نے اور کیوں کیا ہے ، اسی لیے انہوں نے عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایجنسی نے ایسے کسی بھی افراد ہزاروں ڈالر(تقریبا 30لاکھ روپے ) انعام کا اعلان کیا ہے ، جو اس ہلاکتوں کا معمہ حل کرنے میں مدد دینے کے لیے معلومات فراہم کرے گا۔ امریکن وائلڈ ہارس کمپین، ریٹرن ٹو فریڈم اور دی کلاؤڈ فاؤنڈیشن نے بھی قتل کا معمہ سلجھانے والے کے لیے 18 ہزار 500 ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ امریکن وائلڈ ہارس کمپین کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سوزانے روئے نے کہا کہ جس کسی نے بھی ان معصوم جانوروں کا قتل کیا ہے ، اسے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انعام کی رقم میں اضافے سے سے مجرم ضرور گرفتار ہونگے ۔ ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق جس وقت گدھوں کو مارا گیا، ان میں سے کچھ قریبی چشمے سے پانی پی رہے تھے ۔بی ایل ایم اس وقت کئی مقامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر گدھوں کے قاتل کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔