لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے کامیاب ٹیک کاروباری نوجوان عدنان ابراہیم نے نوعمری کا زمانہ آن لائن کمیونٹی کا کاروبار کھڑا کرتے گزارا ۔ وہ معروف ویب سائٹ کار تھروٹل کے بانی ہیں۔عدنا ن نے بتایا میں نے سکول میں انٹرنیٹ پر کلائی پر باندھے جانیوالے رِسٹ بینڈز بیچنے شروع کئے تھے ، پھر آئی پوڈ بھی بیچے تاہم ناکامی ہوئی اور میں نے مختلف کاروں کے متعلق بلاگز لکھنا شروع کئے تاہم شرم کے باعث کسی کو بتایا نہیں۔ ماہانہ آمدنی ہزاروں ڈالر تک بھی پہنچ گئی، پھر میں نے وہ کاروبار بیچ دیا۔ کالج میں کار تھروٹل کا آغاز کیا۔2014میں کاروبار کی مالیت اور آمدنی ملین پاؤنڈز میں ہونے لگی۔ 2019میں ڈینس پبلشنگ کو ویب سائٹ بیچ دی تب میرے ڈیڑھ کروڑ فالورز تھے ۔انہوں نے بتایا کامیابی کا راستہ آسان نہیں ہے ، بہت سی رکاوٹیں آتی ہیں، آپ غلطیاں بھی کریں گے لیکن اس میں کوئی برائی نہیں ہے ، بس ڈٹے رہیں۔عدنان اب ذہنی صحت سے متعلق ایپ مائنڈ لیبز کی کمپنی کے سی ای او ہیں، وہ رواں سال فوربز کے کامیاب کاروباری شخصیات کی فہرست بھی شامل ہے ۔