لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں جاری رکھیں۔ 1422 انسپکشنز کی گئیں،201 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 04 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے 30 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا30 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروانے کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔