ڈبلن( ویب ڈیسک) یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بے حد عام ہیں تاہم آئرلینڈ میں انوکھے انداز میں چوری کی کوشش کی گئی۔ ہو ا کچھ یوں کہ چور آئے اور چوری شدہ ڈگر مشین سے عمارت کی دیوار توڑ کر اے ٹی ایم مشین لے اُڑے ۔ رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں عمارت کو کافی نقصان پہنچا جبکہ پولیس کی جانب سے چوروں کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ چوری کی واردات بڑی انوکھی ہے ، اس میں چوروں نے پیسوں سے بھری اے ٹی ایم مشین کو اڑانے کیلئے پہلے ڈگر مشین سے عمارت کی دیوار کو توڑا اور پھر اسی کرین کی مدد سے اے ٹی ایم مشین چرائی۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔