لندن(این این آئی)نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے لاک ڈائون کے باعث گھر میں ہی ’’آکسفورڈ یونیورسٹی ‘‘ کی روایات برقرار رکھی ہوئی ہیں۔میڈیار پورٹ کے مطابق تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ نے گھر میں ہی یونیفارم پہنے ایک درخت کے نیچے کھڑے تصویر شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں ملالہ نے لکھا کہ گھر میں روایات کو برقرارکھتے ہوئے ، پہلا امتحان ہوچکا ہے ،7 باقی ہیں۔ملالہ کی اس پوسٹ پر ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت معروف شخصیات نے اپنا ردعمل دیا اور امتحانات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خواتین کی تعلیم کے لئے مہم چلانے والی پاکستانی کارکن ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست، اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، یہی مضامین آکسفورڈ سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پڑھے تھے ۔