لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صبا قمر کے انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ فالوؤرز ہوگئے جس کے بعد وہ بھی اُن پاکستانی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام فالوؤرز کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔صبا قمر نے اپنی خوشی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو بھی یہ اطلاع دی اور ان سب کا شکریہ ادا کیا جو انہیں فالو کرتے ہیں۔واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوؤرز کی فہرست میں اداکارہ ایمن خان سب سے آگے ہیں جن کے اِس وقت 60 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوؤرز ہیں۔اِس فہرست میں دوسرے نمبر پرماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز ہیں۔تیسرے نمبر پرعائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 58 لاکھ فالوورز ہیں۔