لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں جاری رکھیں ۔ 503 مقامات کو چیک کیا گیا،94 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، 02 لاکھ 18 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ14 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور14 افراد کو حراست میں لیا گیا۔