لاہور(سپیشل رپورٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے 2 سابقہ ریکارڈ یافتہ شراب فروش گرفتار کر لیے ۔ملزمان کے قبضہ سے 100 بوتلیں اور 20 لیٹر زہریلی شراب برآمدہوئی ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابقملزمان شہباز اور راجن کے خلاف اس سے پہلے بھی تھانہ سول لائن اور لیاقت آباد میں مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ روز ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔