فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ میں گرم پا نی میں گر نے سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا بری طرح جھلس کر زخمی ہو گیا ، 162ر ب کے رہائشی شاہد اقبال کا پا نچ سالہ بیٹا عثمان اور سات ماہ کا ابراہیم چارپائی پر بیٹھ کر کھیل کود میں مصروف تھے کہ اسی دوران اہلخا نہ کی طرف سے برتن دھونے کیلئے رکھے ہوئے گرم پا نی کے ٹب میں ابراہیم گرگیا جس کو اسکے بھائی عثمان نے نکالنا چاہا تو وہ بھی گرم پانی کے ٹب میں گر گیا ،چیخ وپکار کی آواز سن کر اہلخانہ نے دونوں کو جھلسی ہو ئی حا لت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سات ماہ کے ابراہیم نے دم توڑ دیا جبکہ عثمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔