لدھے والہ وڑائچ(نامہ نگار92نیوز)گھرکے سامنے کھڑاہونے سے منع کرنے پراسترے کے وار کرکے دوافرادکو شدیدزخمی کردیا۔تفصیل کے مطابق محلہ کوٹ قاضی میں نوجوان زین جو کہ نذیر نامی شخص کے گھر کے سامنے اکثرکھڑا رہتاتھا اسے نذیر کے بیٹوں حسیب ،ندیم نے منع کیا تو ملزم گالم گلوچ پر اتر آیا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر استرے سے حملہ کردیا ۔جس سے ندیم معمولی زخمی ہوا جبکہ حسیب کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔