لاہور(کلچرل رپورٹر ) فلمسٹار ارباز خان کی سالگرہ ، فیملی اور قریبی دوستوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق اداکار ارباز خان نے اپنی سالگرہ گزشتہ روز گھر میں ہی منائی ا س سالگرہ تقریب میں فلمسٹار خوشبو اور ارباز خان کے اہل خانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی ارباز خان نے بتایاکہ وہ اپنی سالگرہ تقریب اتنی سادگی کے ساتھ مناتے ہیں جن میں صرف فیملی کے افراد اور چند قریبی دوست ہی شریک ہوتے ہیں اس موقع پر ارباز خان نے اداکارہ خوشبو کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں تحائف دئیے گئے ۔