منچن آباد (تحصیل رپورٹر) گرلز ڈگری کالج منچن آباد میں انگلش، اردو، ایجوکیشن، فارسی، عمرانیات، نفسیات، شماریات، کمسٹری پولیٹکل سائنس اور لائبریر ی جیسے بنیادی مضامین کی لیکچررز کی 12 خالی پوسٹس خالی ہیں۔ 9 لیکچرارز کے ذریعہ سینکڑوں طالبات کی تعلیمی ضرویات پورا کرنا نا ممکن ہے جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ تعلیمی ادارے طلباء و طالبات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے ارباب بست و کشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ منچن آباد کے گرلز ڈگری کالج میں لیکچرارز کی خالی اسامیوں پر فی الفور مستقل بنیادوں پر اساتذہ کا تقرر کیا جائے ۔