ٹورنٹو(صباح نیوز)پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار تجارتی تعلقات ہیں اور گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ کے دوران کینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔یہ بات ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالحمید نے کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ایک ویبینار کے دوران کہی۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، سیاسی، تعلیمی اور تجارتی روابط اور وفود کے تبادلے کو بھی اجاگر کیا۔کینیڈا میں پاکستانی ناظم الامور شہباز ملک، وینکوور میں پاکستان کے قونصل جنرل جانباز خان اور مونٹریال میں پاکستان کے قونصل جنرل اشتیاق احمد عاقل نے بھی آن لائن فورم سے خطاب کیا۔