ملتان،راجن پور،وہاڑی ( خبرنگار،نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گستاخانہ خاکوں کیخلاف شہر شہر مظاہرے ،ہالینڈ کا پرچم نذر آتش ، شرکا نے پلے کارڈز ، بینرز اٹھا رکھے تھے ،ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق ملتان میں انجمن تاجرا ن رحمہ سنٹر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا اور چوک کچہری سے ریلی نکالی گئی ، مظاہرین نے ہالینڈ کا پرچم بھی نظر آتش کیا ، راجن پور میں ہالینڈ کی جانب سے گستاخانہ مواد اور انٹرنیٹ لنک کے خلاف شہریوں نے ختم نبوت چوک پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی، اس موقع پر مظاہرین نے ہالینڈ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ، احتجاجی مظاہرہ میں شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،وہاڑی میں ضلعی امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ غلام اﷲ محمدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرمﷺکے خاکے بناناآزادی اظہارنہیں بلکہ دہشت گردی ہے ،ہالینڈ کے اپوزیشن لیڈر کی وجہ سے مسلمان اذیت سے دوچارہوچکے ہیں حکومت پاکستان ہالینڈ کاسفارت خانہ بندکرے اورسفیرکوملک بدرکرے ۔