لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلش کلب وور سیسٹر شائر نے رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیوی بلے باز مارٹن گپٹل سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے تحت گپٹل 11 گروپ میچز میں کلب کو دستیاب ہوں گے ، اگر وورسیسٹر کی ٹیم کوارٹر فائنلز اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی تو گپٹل ان میچز میں بھی کلب کی نمائندگی کریں گے ۔ 32 سالہ کیوی اوپنر نے گزشتہ برس سات میچز میں کلب کی نمائندگی کی تھی اور رواں سال ورلڈ کپ کے بعد دوبارہ کائونٹی کلب کو جوائن کریں گے ۔ وورسیسٹرشائر کے فرسٹ ٹیم کوچ ایلکس گڈمین نے کہا کہ گپٹل ورلڈ کلاس بلے باز ہیں۔